• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کیلئے ایپ کی تیاری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر امین الحق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کیلئے ایپلیکیشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے ایپلیکیشن 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ نے کہا کہ فی الحال واٹس ایپ پر سرکاری پیغام رسانی کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری کمیونیکیشن واٹس ایپ پر ہونا خطرناک ہے۔ سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ کے مطابق ایپ کے ذریعے آفیشل کمیونیکیشن ہوسکے گی۔ 

رکن کمیٹی احمد عتیق نے پوچھا کہ کیا آفیشل کمیونیکیشن کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے؟ انکا کہنا تھا کہ پالیسی نہ ہونے سے حساس ترین سرکاری دستاویزات لیک ہوسکتی ہیں۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری افسران حکومت کی مختص کردہ ای میل استعمال نہیں کرتے۔ ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی نے کہا جو معلومات عوام کا حق ہیں صرف وہی پبلک کی جاتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید