کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی خواتین ٹیم کا سفر ختم ہوگیا، جمعے کو دمبولا سری لنکا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا نے پاکستان کو دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے دی،پہلےسیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو10وکٹ سے مات دی، فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 140 رنز بنائے،منیبہ علی37رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں ، گل فیروزہ اور منیبہ علی کے درمیان 61 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی،گل فیروزہ نے25رنز بنائے،جواب میں سری لنکانے سات وکٹ پر141رنز بناکرتین وکٹ سے میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ، چماری اتاپتو 63 رنز بناکر نمایاں اورپلیئرآف دی میچ رہیں۔ انوشکا سنجیوانی24رنز بنائے،پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال نے کریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں، پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بنگلادیش نے 8 وکٹوں پرصرف 80 رنز بنا ئے۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے بغیر نقصان کے حاصل کرلیا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کی کار کردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے آخری گیند تک مقابلہ کیا۔