• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جماعت اسلامی سے سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید