• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم: دو قبائل میں 5 روز سے جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی


خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 166 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پاراچنار شہر اور صدہ پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

پارا چنار پشاور مین روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا، متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

 فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

 ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق قبائل میں فائر بندی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور عمائدین کی کوششیں جاری ہیں۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ اسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئی ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

قومی خبریں سے مزید