• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکریمنٹل ٹیرف رجیم لاگو کی جائے، اپٹیما کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹیما) نے بجلی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے انکریمنٹل ٹیرف رجیم کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کی اقتصادیات اس وقت پیداواری استعداد میں کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی طلب ہی پوری نہیں ہورہی بلکہ برآمدی ضروریات پوری کرنے کےلیے مطلوبہ درآمدان بھی نہیں ہوپارہی ہیں۔ پاکستان کو ادائیگیوں میں عدم توازن کے بحران کا سامناہے جبکہ زرمبادلہ کامسلسل خسارہ بھی ایک بڑی وجہ ہے۔اس کا دیر پا حل صنعتی عمل کو تیزی سے فروغ دینےمیں مضمر ہے۔ لیکن اس کےلیے بجلی کی مناسب مقدار میں دستیابی بھی ایک لازماًامر ہے۔ یہ بات اپٹیما نےمنگل کو یہاں بتائی ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی اقتصادیات کالازمی جروہے۔ جو ملکی کی مجموعی قومی پیدوار کا 8.9 فیصد ہے اورملکی صنعتی لیبر فور س کا تناسب .50 فیصد ہے یہ پاکستان کی مجموعی آمدن کا 50 فیصد ہے۔ لیکن یہ شعبہ توانائی کے بحران نرخوں کے باعث شدید مشکلات میں مبتلا ہے۔
اہم خبریں سے مزید