کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی سے 6 روز اغوا ہونے والے نجی اسپتال کے ڈاکٹر کا سراغ نہیں مل سکا۔ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کے مطابق ڈاکٹر زید کیس میں ابھی تک تاوان کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔اس کیس میں ہمیں کچھ کلیو ملے ہیں جن پر ہم کام کر رہے ہیں ‘امید ہے جلد ان کا پتا چل جائے گا ۔ڈاکٹر زید کے اغوا کا مقدمہ نیو ٹائون تھانے میں والد کی مدعیت میں 24 جولائی کو درج کیا گیا تھا ۔ڈاکٹر زید اسٹیڈیم روڈ پر لیاقت نیشنل اسپتال میں کام کرتے ہیں اور گلشن اقبال بلاک 14 کے رہائشی ہیں۔ڈاکٹرزیدکے والد کے مطابق 24 جولائی کو وہ گھر سے حسب معمول صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال جانے کے لئے نکلے تھے۔