اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے منگل کو تہران کا دورہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر پیزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی کامیاب اور ہموار منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی۔