• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد سوا 19 کروڑ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد بڑھ کر سوا 19کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 13کروڑ 48لاکھ 70ہزار تک پہنچ گئی ہے ،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان میں مئی 2024کے آخر تک سیلولر صارفین کی تعداد 192اعشاریہ 32 ملین تھی جو جون 2024ء کے آخر تک بڑھ کر 192اعشاریہ 53ملین تک پہنچ گئی ہے ، تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد جو مئی 2024ء کے آخر تک 133اعشاریہ 26 ملین تھی وہ جون کے آخر تک 134اعشاریہ 87 ملین پر آ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید