• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایجنسی افسران پر مشتمل کمیٹی سے لاپتہ افراد متعلق رپورٹس طلب

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے تینوں ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل کمیٹی سے لاپتہ افراد سے متعلق الگ الگ تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں۔ عدالت نے وزارت دفاع کی جانب سے دائرہ اختیار کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئر شمشیر ، بریگیڈئر عثمان اور قاضی جمیل الرحمن پر مشتمل کمیٹی رپورٹ پیش کرے ، کمیٹی کو پتہ ہے کہ کس کیس کو نیشنل سیکورٹی کا معاملہ قرار دینا ہے اور کس کو نہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ مجھے تو ایجنسیوں کی عزت بہت عزیز ہے لیکن یہ خود بھی تو اپنی عزت کا خیال کریں ، اگر کوئی اور شہریوں کو لاپتہ کر رہا ہے تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے ، انٹیلی جنس ایجنسیاں پولیس کیساتھ مل کر لوگوں کو لاپتہ کرنے والوں کو گرفتار کریں اور بتائیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارا نام بدنام کر رہے ہیں ، 26 سماعتوں میں ایک بھی ایسا کیس نہیں آیا ، اٹارنی جنرل کے بیان حلفی کے باوجود یہ کارروائیاں اب بھی جاری ہیں ، کیا انہیں اپنے عہدے پر رہ کر کام کرنا چاہئے؟
اہم خبریں سے مزید