• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر وال کی تنصیب اور ایل ڈی آئی کے لائسنسوں کی تجدید بارے بریفنگ طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی سے سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے فائر وال کی تنصیب کے منصوبے اور لانگ ڈسٹینس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) اور ایف ایل ایل کمپنیوںکے لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے بریفنگ مانگ لی ہے ، چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی زیرصدارت (آج )بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی جانب سے پیش کیا گیا بل "پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، 2023" بھی زیرغور آئے گا، وزارت آئی ٹی کے حکام ایجنڈے پر موجود ڈیٹا پروٹیکشن قانون ، وزارت کی کارکردگی اور اس کے بجٹ ، سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے فائر وال کی تنصیب کے منصوبے کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید