• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق جاری، بھارتی کرکٹر پانڈیا اور بیوی کی محبت چھوٹے بچے کی خاطر جاگ اُٹھی؟

کراچی ( رفیق مانگٹ) ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاسا سٹانکووچ نے سربیا میں بیٹے آگستیا کے ساتھ 30جولائی کو اس کی چوتھی سالگرہ منائی۔

اداکارہ نتاسا جس نے حال ہی میں کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، اس وقت اپنے آبائی ملک سربیا میں اگستیا کے ساتھ رہ رہی ہے

 نتاسا آئے روز اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

کچھ دن پہلے نتاسا نے بیٹے کے ساتھ گھومتے ہوئے پوسٹ کیا تھا جس پر ہاردک بھی کمنٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پائے، ایک بار بلکہ دو دو بار کم ہارٹ ایموجی کے سائن کو شیئر کیا۔

نتاسا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات’’ہاٹ وہیلز تھیمڈ‘‘ کی جھلک شیئر کی۔ 

جس میں نتاشا کے خاندان کے افراد خوشی سے پانی کی بوتلیں اور کولڈ ڈرنکس کے کارٹن لا رہے تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پردل کو چھو لینے والا نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں اس دنیا کو آپ کی مہربان روح کو تبدیل نہیں ہونے دوں گی، تصویریں شیئر کرتے ہوئے نتاشا نے لکھا، ’’میرے بوبا آپ میری زندگی میں امن، محبت اور خوشی لائے ۔ میرے خوبصورت بیٹے، آپ ایک ایسی نعمت ہیں، بہت پیارے اور مہربان۔۔ ہمیشہ ایسے ہی رہو۔

ہاردک پانڈیا نے بھی بیٹے کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور انھیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد د یتے ہوئے لکھا جرم میں میرے ساتھی کو سالگرہ مبارک ہو، میرا پورا دل، الفاظ سے بڑھ کر آپ سے محبت کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید