• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت رنگ لائی، ”گلاس ورکر“ نے ناممکن کو ممکن کردیا

کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے ریلیز ہونے کے بعد اوپننگ ویک اینڈ میں10ملین (ایک کروڑ) سے زیادہ بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ فلم اس وقت پاکستان کے 30 سے زیادہ سینما گھروں اور 200 سے زیادہ اسکرینوں پر دھوم مچارہی ہے جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی اینی میشن فلم کی شاندار تخلیق دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں میں کا رُخ کررہی ہے۔ ”گلاس ورکر“ مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ”گلاس ورکر“ کا شاندار آغاز دیکھ کر نا صرف ہم بلکہ شائقین بھی بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی عوام معیاری کام کو بے حد سراہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید