• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

350 ملی میٹر بارش, لاہور میں 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بعض علاقوں میں 350 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں 5 گھنٹے سے جاری بارش سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ مختلف سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا۔ 

سڑکوں پر بعض جگہوں پر ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تک پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کا گزرنا دشوار ہو گیا۔ 

ایئرپورٹ کے علاقے میں ریکارڈ 337 ملی میٹر بارش کو واسا نے 44 سال میں سب سے زیادہ بارش قرار دے دیا۔

لاہور کے تین بڑے اسپتالوں میو اسپتال، سروسز اور جنرل اسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جبکہ تاج پورہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

موسلا دھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا اور  288 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ 

قومی خبریں سے مزید