• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی میں مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا، امریکی صدر جوبائیڈن

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی میں مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم سے آج براہ راست بات ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم پر یرغمالیوں کی رہائی اور  غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید