ترکیہ کے صدر طیب ارودان نے خیبر پختون خوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
انقرہ سے ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر اردوان نے شہداء کے اہلِ خانہ اور حکومتِ پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔