اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کر دی۔
تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ بٹالین کا سارجنٹ شمالی غزہ میں حماس کے مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں مارا گیا۔
دریں اثناء غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہو گئے۔