• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا گرفتار

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے  اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ملزم کے خلاف 2016 اور 2017 میں مقدمات درج کیے گئے۔

ملزم مظہر اقبال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا، اسے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے تحویل میں لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید