پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے 7 میں سے 5 ایتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا، اب صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں۔
پاکستان کے مزید دو ایتھلیٹس پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئیں، اسپرنٹر فائقہ ریاض نے 100 میٹر کوالیفکیشن میں حصہ لیا وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔
انہوں نے مقررہ فاصلہ 12 اشاریہ 49 سیکنڈ سے طے کیا، فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ ٹین میں رہیں اور نہ ہی اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں یوں فائقہ ریاض 100 میٹر ریس کے فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکیں۔
پیرس اولمپکس سے آج باہر ہونے والی دوسری خاتوں ایتھلیٹس کشمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے کوالیفکیشن میں حصہ لیا لیکن وہ فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکیں، وہ 40 شوٹرز میں سے 22ویں نمبر پر رہیں۔
یوں پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی پاکستان کی تینوں خواتین ایتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا۔