• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: مہ نور برساتی نالے میں ملبے سے دریائے کنہار کا بہاؤ رک گیا


مانسہرہ میں مہ نور برساتی نالے میں طغیانی کے ساتھ آنے والے ملبے سے دریائے کنہار کا بہاؤ رک گیا۔ کئی میل تک لمبی جھیل بن گئی، سیلابی پانی کے باعث جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جھیل کو توڑا نہ گیا تو مہانڈری بازار ڈوب جانے کا خدشہ ہے، سیلابی ریلے میں 4 دکانیں بہہ گئیں، ایک ہوٹل میں پانی داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے 9 ہوٹل خالی کرالیے۔

چترال کے پہاڑوں میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث دریائے چترال میں اونچے درجے کے سیلاب سے متعدد دیہات زیرآب آگئے۔ بارشوں اور سیلاب سے 2 روز میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے 5 اگست تک تمام اسکول اور دفاتر بند کردیے ہیں۔ 

سیہون میں بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی سے اونٹ پلان اسمال ڈیم ٹوٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 5 دیہات زیرِ آب آگئے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید