پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست پر ردِ عمل دے دیا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی منیجرز یا کنسلٹنٹس اب پلیئر سپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوتے ہیں۔ کنسلٹنس بالکل ایسے ہی ہیں جیسے میڈیا منیجر اور ٹیم ڈاکٹر ہوتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز سیریز اور باہمی سیریز میں سیکیورٹی منیجرز ٹیم کے ہمراہ ہوتے ہیں۔
پی سی بی ترجمان نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ اگر سیکیورٹی کنسلٹنٹ کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانا چاہتا ہے تو یہ ان کا اختیار ہے۔ اب تک بی سی بی نے کسی طرح کے بھی سیکیورٹی تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ سیکیورٹی پلان گزشتہ ماہ شئیر کیا جا چکا ہے۔ پلان کے حوالے سے نہ تو کوئی مزید درخواست کی گئی نہ ہی کوئی سوال اٹھایا گیا۔