• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈر۔18 والی بال: پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار

بحرین میں جاری ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بھی جیت لیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔

ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سپر 8 کے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 1-3 سے ہرادیا۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 26-24، 18-25 اور 23-25 رہا۔

پاکستان کی جانب سے مہد علی شاہ، ابو بکر، محمد یحییٰ اور محمد انس نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

چائنیز تائپے کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ سپر 8 کے گروپ میں شامل تیسری ٹیم کو گروپ راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے پوائنٹس اگلے مرحلے میں کیری فاروڈ کیے تھے۔

پاکستان ٹیم کے کوچ سعید احمد سعدی نے کہا کہ میچ میں پاکستانی پلیئرز نے اچھا کنٹرول رکھا، دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد پلیئرز نے اچھا کم بیک کیا جو ان کے مضبوط اعصاب کی نشاندہی کرتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید