• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سیاحوں، دکانداروں اور مقامی افراد کا جھگڑا، 3 افراد زخمی


مری کے مال روڈ پر سیاحوں سے دکانداروں اور مقامی افراد کا جھگڑا ہوگیا، جس میں  3 افراد زخمی ہوگیا۔

جھگڑا مال روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر ہوا، لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔

جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جھگڑے کے وقت پولیس اہلکار، ڈولفن فورس، ٹورسٹ پروٹیکشن فورس نہیں تھی۔

قومی خبریں سے مزید