• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں پر پابندی، جرمانہ عائد کرنے کی خبر من گھڑت، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےٹی ٹوئنٹی میں ڈسپلن کی خلاف روزی میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کارروائی سے انکارکردیا ہے۔اتوار کو چھٹی والے دن پی سی بی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔ پی سی بی ترجمان نے کہاکہ پی سی بی نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ٹی وی چینل اوریوٹیوب پر نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم  بورڈ کا کہنا ہے کہ نئی انظباطی کمیٹی اگلے چند دنوں میں تشکیل دی جائے گی، جو دورے انگلینڈ، آئرلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے دونوں گیری کرسٹین اور جیسن گلسپی کوچز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔لاہور میں محسن نقوی سے ملاقات میں کوچز نے کہا کہ جب تک کھلاڑیوں پر کارروائی کی تلوار لٹکتی رہے گی کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں نے کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔ایک کھلاڑی نے تین بار ڈسپلن توڑا جس کا تذکرہ ٹور رپورٹ میں بھی ہے۔

اسپورٹس سے مزید