• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ جیسن گلسپی اتوار کی صبح بنگلہ دیش کی سیریز کی تیاریوں کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ان کی کنسلٹنٹ وقار یونس سے ملاقات متوقع ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے اور پاکستان شاہینز کے کیمپ کے دوران موجود ہوں گے ۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ 11اگست سے متوقع ہے۔وہ وقار یونس کے ساتھ ملاقات میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ اور تیاریوں پر گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے منیجر کے لئے نوید اکرم چیمہ مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق کلف ڈیکن اور سائمن ڈریکس فزیو اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں فیلڈنگ کوچ کے لئے غیر ملکی کو رکھنے کی تجویز ہے۔

اسپورٹس سے مزید