• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج یوم سیاہ ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن قرار دیا گیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 5 سال قبل آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کی منفرد شناخت چھین لی تھی، بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر کو مسلم اقلیتی علاقے میں تبدیل کرنا تھا۔

حریت رہنماؤں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈا بڑھانےکے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

حریت رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارتی جبر، ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء  کو دفعہ 370 کو ختم کرکے علاقے کا فوجی محاصرہ کیا تھا۔

دفعہ 370 کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی مظالم میں 5 اگست 2019ء سے اب تک 907 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید