• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، اٹلی اور ترکیہ کی لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

فوٹو بشکریہ ترکیہ ٹوڈے
فوٹو بشکریہ ترکیہ ٹوڈے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اٹلی اور ترکیہ نے لبنان کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔

اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا، ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کے پیش نظر حملوں کے 50 فیصد سے زیادہ امکانات ہیں لیکن حملے کا فوری کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آسٹریلوی انٹیلی جنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ اور مشرق وسطیٰ کشیدگی جیسے تنازعات سے ملک میں احتجاج، سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید