• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے خلاف آج ریفرنڈم ہے، گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف آج ریفرنڈم ہے، گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوابی کا جلسہ وفاقی حکومت کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے، ان کو اقتدار میں لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، ن لیگ نے آئی پی پیز کو چھوٹ دے کر عوام پر مسلط کیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کوئی پلان نہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مینڈیٹ چوروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے الیکشن واحد حل ہے، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

قومی خبریں سے مزید