• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست 2019 کو عالمی قوانین پامال کر کے بھارت نے یک طرفہ اقدام کیا، گورنر سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو عالمی قوانین پامال کر کے بھارت نے یک طرفہ اقدام کیا، بھارتی ریاستی دہشت گردی حقیقت تبدیل نہیں کر سکتی عالمی برادری نوٹس لے۔

یوم استحصال کشمیر پر  جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ غاصبانہ قبضہ اور حقوق سے انکار کا غیر قانونی عمل ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، یوم استحصال کشمیر پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

یوم استحصال کشمیر کے دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اسلام آباد میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں پارلیمنٹرینز سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید