حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں سے زمین چھینی اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں چیمبر آف کامرس کو ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مذہبی آزادی سلب کی۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی 10 لاکھ فوج کا مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام مقابلہ کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا جتنا بھی نظر انداز کرے ، مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ ہے۔