کراچی میں رات سے صبح 8 بجے تک ہونے والی مسلسل بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
سرجانی میں 72.4، قائد آباد میں 61 اور ملیر ہالٹ میں 54.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گلستان جوہر میں 39.6، فیصل بیس پر 37، اولڈ ایئر پورٹ پر 49.4، جناح ٹرمینل پر 42.2 اور اورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گلشن حدید میں 35، نارتھ کراچی میں 34، ابراہیم حیدری میں 13، گلشن معمار میں 12، کیماڑی میں7، ماڑی پور میں 5، کورنگی میں 3.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ اے میں 2.2 اور صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔