• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیرو کی نسبت ولن کے پاس اداکاری کا بھرپور مارجن ہوتا ہے: حارث وحید

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

منفی کرداروں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حارث وحید نے ڈراموں میں ولن کی اہمیت بتا دی۔

جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں اداکار حارث وحید نے بطور مہمان شرکت کی اور میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی اور پروگرام میں موجود شرکا کے سوالوں کے بھی جوابات دیئے۔

دورانِ شو اداکار سے حاظرین میں موجود ایک طالب علم نے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ ہیرو جیسی شخصیت کے باوجود ولن کے کردار میں کیوں آتے ہیں؟

نوجوان طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حارث وحید نے بتایا کہ ولن کو ڈرامے میں محنت کرنی پڑتی ہے، ایک ولن پوری کہانی کو لے کر چلتا ہے، ڈرامے کے پلاٹ کو آگے بڑھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہیرو صرف چائے اور اسی طرح کی چیزیں مانگتا ہے جس میں اداکاری کا زیادہ مارجن نہیں ہوتا جبکہ ولن کے کردار کے پاس اداکاری کا بھرپور مارجن ہوتا ہے، وہ جیسے چاہئے اپنے کردار کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔

دوران انٹرویو حارث وحید نے ڈرامہ سیریل جانِ جہاں میں اپنے کردار تبریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس منفی کردار کو بھی سامعین کی جانب سے بےپناہ پذیرائی ملی، جس کا انہیں خود بھی اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے اپنے کردار کی کامیابی کا سہرا ڈرامے کی اچھی کہانی اور ہدایت کار کے سر دیتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ ایک اچھے رائٹر کی کہانی، اور اسے بہترین انداز میں ڈائریکٹ کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ میں نے بھی اپنے کردار کے لیے بہت محنت کی تھی، جو رنگ لا آئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید