پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کے بعد ان کے سابقہ منگیتر عُمر بٹ بھی میدان میں آگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عُمر بٹ نے اپنی سابقہ منگیتر اور اداکارہ جنت مرزا کے بریک اَپ سے متعلق بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر سابقہ منگیتر پر تنقید کی اور انسٹااسٹوری میں لکھا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ میرے والدین نے میری بہت بہترین پرورش کی ہے، اسی لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا، اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین۔
خیال رہے کہ جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی عُمر بٹ سے منگنی نہیں ہوئی تھی بلکہ بات پکی ہوئی تھی، اور ان کے ساتھ رشتہ ختم ہونے پر بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا نے سال 2023 میں عمر بٹ سے بریک اپ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح بہت مایوس ہوگئے تھے۔