• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم فلم کی پروموشن کے دوران صحافی کے سوال پر برہم

اداکار جان ابراہم ـــ فائل فوٹو
اداکار جان ابراہم ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم فلم کی پروموشن کے دوران صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے۔

جان ابراہم آج کل نکھل ایڈوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اپنی نئی فلم ’ویدا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 15 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

حال ہی میں اس فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران صحافی نے اداکار سے یہ سوال کیا کہ’آپ کی حالیہ فلمیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آپ بار بار ایک ہی طرح کے ایکشن والے کردار کر رہے ہیں، ایسا کیوں ہے؟ کیا آپ کچھ نیا لا سکتے ہیں؟‘

صحافی کا یہ سوال سن کر جان ابراہم غصّے میں آگئے اور اُنہوں نے صحافی سے پوچھا کہ’کیا آپ نے یہ فلم ویدا دیکھی ہے؟‘ 

اداکار کے اس سوال کے جواب میں صحافی نے اعتراف کیا کہ نہیں ابھی تو نہیں دیکھی۔

صحافی کا جواب سننے کے بعد جان ابراہم نے کہا کہ’کیا میں برے سوالات اور بیوقوف لوگوں کو نظر انداز کر سکتا ہوں؟‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم میری پچھلی فلموں سے مختلف ہے اور اس میں میری کارکردگی بہترین ہے تو پہلے فلم دیکھیں اور فیصلہ کریں پھر جو چاہیں کہیں میں سنوں گا لیکن اگر آپ غلط نکلے تو میں آپ کو چیر پھاڑ دوں گا‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید