بالی ووڈ فلمساز رام گوپال ورما نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، اور اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کی وجہ پر بات کی ہے۔
رام گوپال ورما نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔
انہوں نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی کہانی اور اس کے فلاپ ہونے کے اسباب پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان کو ماضی میں نشر ہونے والے کامیڈی و رومانس پر مبنی امریکی ڈرامے ’فاریسٹ گمپ‘ سے کافی انسیت ہے۔
انہوں نے ڈرامے ’فاریسٹ گمپ‘ کو فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کی وجہ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے اپنی فلم کو بھی امریکی ڈرامہ سمجھ لیا تھا، ماضی میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کو کوئی جانتا تک نہیں تھا اور عامر خان اُسی خیال کو اپنی فلم میں لے آئے، عامر خان اس امریکی ڈرامے سے متاثر تھے مگر شائقین نہیں۔
عامر خان نے ایک امریکی ڈرامے کی اسٹوری کے پیچھے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ڈریم پروجیکٹ بنایا اور اسے خود ہی تباہ کر لیا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور عامر خان کی کامیڈی اور رومانس پر مبنی فلم ’لال سنگھ جڈھا‘ 11 اگست 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کی کہانی اور پلاٹ 1994ء کی 6 جولائی کو ریلیز ہونے والے امریکی ڈرامے ’فاریسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا۔