• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک شوٹر سمجھ کر اولمپکس میڈل کی مبارکباد دینے پر بھارتی اداکار کا مداح کو پُرمزاح جواب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکار عادل حسین نے حال ہی میں اپنے ایک پرستار کی جانب سے غلطی سے انہیں ترک شوٹر یوسف دیکیک سمجھ کر پیرس اولمپک میں سلور میڈل جیتنے پر تعریف کی، جس کے بعد عادل حسین نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک پُرمزاح سا جواب دیا۔ 

جمعہ کو ایک ایکس کے ایک صارف نے یوسف دیکیک اور عادل حسین کی تصاویر ایک ساتھ لگا کر ساتھ میں لکھا "ترکیہ کےلیے اولمپک 2024 میں سلور میڈل جیتنے پر سر عادل حسین آپ کو مبارک ہو۔"

اس پرستار کو جواب دیتے ہوئے عادل حسین نے لکھا "کاش کے یہ سچ ہوتا۔ ہوسکتا ہے کہ پریکٹس کرنے میں زیادہ دیر نہ ہوئی ہو، لیکن میری عادت کے مطابق مجھے ابھی اس حوالے سے مہارت کےلیے پریکٹس کی ضرورت ہے۔"

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد عادل حسین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ سوشل میڈیا یوزر نے مذاق کرنے کےلیے قصداً ایسا کیا تھا، اس لیے جب میں نے یہ پوسٹ دیکھا تو قطعی حیران نہیں ہوا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید