امریکا میں کساد بازاری کی تشویش پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ہوئی اور اسکے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس ایک ہزار 141 پوائنٹس کم ہو کر 77 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1386 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 76 ہزار 943 رہی۔
حصص بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی، اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 269 ارب روپے ہے۔