پاکستانی اداکار عدیل حسین کی والدہ انتقال کر گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ روحی نجم وفات پاگئی ہیں۔ والدہ کے انتقال کے باعث اداکار اپنی زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں والدہ کو گھر کی رونق قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہمارا دل غم زدہ ہے، لیکن ہم نے ان کی خوبصورت یادوں میں سکون ڈھونڈ لیا ہے جنہیں وہ اپنے پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی شفقت اور ان کی میراث ہمیں ہر روز متاثر کرتی رہے گی۔
اس کے ساتھ ہی عدیل حسین نے مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے نمازِ جنازہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جو آج کراچی کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی۔