بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے حسینہ واجد کے کیس سے متعلق کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن قانون میں ایسی کوئی شق نہیں کہ کسی کو سیاسی پناہ کیلئے برطانیہ کے سفر کی اجازت دی جائے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد بھارت سے روانہ ہو کر برطانیہ میں سیاسی پناہ لے سکتی ہیں۔