وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن ہو جائے گا۔
چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت ترجیح ہے، سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے بنائے ہیں۔
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروبار کےلیے ہر ممکن سہولت دیں گے۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔