• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے پڑوسی ملک آذر بائیجان میں بھی میزائل اور ڈرون آ گرے، تاہم ایران نے آذر بائیجان پر حملے کی تردید کی ہے۔

میزائل اور ڈرون آذر بائیجان کے علاقے نخجوان میں گرے جن سے دو افراد زخمی ہوئے،  آذری حکام نے ڈرون حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ایران ترکیے پر میزائل حملے کی بھی تردید کرچکا ہے، ایران نے کہا تھا کہ وہ ترکیے کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ قبرص پر ہونے والا ڈرون حملہ ایران سے نہیں کیا گیا تھا، تاہم برطانیہ نے یہ نہیں بتایا کہ قبرص پر گرنے والا ڈرون ایران سے نہیں آیا تو کہاں سے آیا؟ 

ایران سعودی کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی بھی تردید کرچکا ہے، بین الاقوامی ماہرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر سعودی عرب، قبرص، ترکیے اور آذر بائیجان پر حملے ایران نے نہیں کیے تو کس نے کیے ہیں؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید