بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان بچوں تیمور اور جے کے ساتھ یورپ میں ایک ماہ کی چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی واپس آنے کے اگلے روز کرینہ کپور اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے والد رندھیر کپور کے گھر گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ان کی بہن کرشمہ کپور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھیں۔