بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات گئے اکثر ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے مشورے مانگتی ہیں۔
عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے درمیان کافی گہری دوستی ہے اور یہ دونوں اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود بھی ایک دوسرے سے رابطے میں رہتی ہیں۔
ان دونوں نے ماضی میں ایک ساتھ اداکارہ نہیا دھوپیا کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کتریہ کیف نے اپنی رات گئے میسجز پر بات کرنے کی عادت کے بارے میں بات کی۔
کترینہ کیف نے بتایا کہ میں انسٹاگرام سے متعلق جب بھی کچھ پوچھنا ہو تو میں عالیہ بھٹ کو میسج کرتی ہوں اور کبھی کبھی تو آدھی رات کو یعنی 2 یا 3 بجے میسجز کرکے پوچھ رہی ہوتی ہوں کہ میری تصویر انسٹاگرام پر صحیح سے فِٹ نہیں ہو رہی تو میں کیا کروں؟
اُنہوں نے بتایا کہ پھر عالیہ مجھے بتاتی ہیں کہ مجھے تصویر کے سائز تھوڑا چھوٹا کرنا پڑے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا کرتے ہوئے مجھے کبھی کبھی یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ رات گئے عالیہ کو میسج کرنا مناسب نہیں ہے۔