بنگلادیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے تمام افراد سے پرسکون رہنے اور ہر قسم کے تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایک بیان میں محمد یونس نے بنگلادیش کے ان تمام بہادر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئیے نئی فتح کا بہترین استعمال کریں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے اس کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔
دوسری جانب بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو لیبر قانون کی خلاف ورزی کے 3 سال پرانے کیس میں بری کردیا گیا۔
ڈھاکا کے ایک ٹربیونل نے آج نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس اور گرامین ٹیلی کام کے 3 اعلیٰ حکام کو لیبر قانون کی خلاف ورزی کے کیس میں بری کیا۔