• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والے اب ثبوت مانگ رہے ہیں، طلال چوہدری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والے اب ثبوت مانگ رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے مشروط معافی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو کور کمانڈرہاﺅس کے باہر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بھانجا اور پارٹی رہنما موجود تھے۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز میں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر ان کے لیڈر دیکھے جاسکتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے کورکمانڈر ہاؤس، فوجی تنصیبات، حساس عمارتوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ ان کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست ہمیشہ سے جلاﺅ گھیراﺅ پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ ہاﺅس کا گیٹ توڑا۔ یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاﺅں۔

طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے غیر مشروط معافی مانگ لی جائے۔

قومی خبریں سے مزید