• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کا بیان مایوسی کا اظہار ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

عرفان صدیقی : فوٹو فائل
عرفان صدیقی : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان مایوسی، جھنجلاہٹ اور دروازے بند ہونے کا اظہار ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا کہ ادارے بانی پی ٹی آئی سے کس بات پر معافی مانگیں؟ آج تک بانی پی ٹی آئی نے کوئی پرامن احتجاج نہیں کیا، جب وہ 2014 میں آئے تو کیا وہ پرامن احتجاج تھا؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے؟ پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ کب بانی پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا؟  بانی پی ٹی آئی کی گفتگو پرامن نہیں ہوتی تو ان کا احتجاج کیا پرامن ہوگا؟

عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک سال ہوگیا بانی پی ٹی آئی نے تمام کوششیں کیں لیکن ناکام ہوئیں، 5 اگست کو ایک سال ہوا، اعلان تھا کہ پورے ملک میں عوام نکلیں گے، 5 اگست کو مجھے تو 10 بندے نظر نہیں آئے۔

قومی خبریں سے مزید