اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ رجسٹریشن کیلئے ہزار سی سی گاڑی تک 5 ہزار، 2 ہزار سی سی گاڑی تک 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دو ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ خلاف ورزی پر 5 گنا فیس زائد وصول کی جائے گی۔