• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں، خواجہ آصف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں حالیہ تبدیلی ایک پاپولر موومنٹ کے نتیجے میں آئی ہے۔ پاکستان اس کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم دعاگو ہیں بنگلادیشی عوام کا ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے۔ وہاں کی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ رہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا تاریخ کا ایک لازوال رشتہ ہے مسلم لیگ کا جنم بنگال میں ہوا۔ قرارداد پاکستان شیر بنگال نے 1940 میں لاہور میں پیش کی۔ بنگال نے مسلم لیگ کا جھنڈ ا بلند رکھا اور مسلم لیگ کی حکومت بنی۔

انھوں نے کہا ماسوائے چند کے مغربی پاکستان سے حکمران انگریزوں کے ٹاؤٹ بیوروکریٹ اور جاگیردار گدی نشین تھے۔ مغربی پاکستان کے سیاستدان آخری وقت تک انگریزوں سے وفاداری نبھاتے رہے۔ 

خواجہ آص نے کہا کہ دعا ہے بنگلہ دیش اور پاکستان دو آزاد ریاستیں آزادی کی قدر کریں اور معاشی خود مختاری حاصل کریں اور ایک آزاد اسلامی معاشرے کو فروغ دیں۔

قومی خبریں سے مزید