• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین سفارتکار کے گھر ڈکیتی کے ملزم ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کر دیا، اسلام آباد پولیس

کورین سفارتکار کے گھر ڈکیتی کے ملزم ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کر دیا گیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) آفس اسلام آباد نے ہیڈ کانسٹیبل کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کی برطرفی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ہوئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل نے دوسرے اہلکاروں سے مل کر 2 اکتوبر 2017 کو کورین سفارتکار کے گھر لوٹ مار کی، ہیڈ کانسٹیبل طارق و دیگر اہلکاروں پر سونا سمیت قیمتی اشیاء چوری، گھر پر دھاوا بولنے کا الزام تھا۔

سال 2017 میں کورین سفارتکار کی مدعیت میں ہیڈ کانسٹیبل طارق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، کورین سفارتکار کی جانب سے مقدمہ درج کروانے پر تحقیقات میں ملزم قصور وار پایا گیا، الزامات ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کو سروس سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کو فیڈرل سروسز ٹربیونل نے مناسب انکوائری نہ ہونے پر بحال کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کی گئی، انکوائری افسر نے ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق و دیگر کے خلاف سخت کارروائی اور سزا کی سفارش کی۔

قومی خبریں سے مزید