راشد محمود لنگڑیال کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔
نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گریڈ 21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکریٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔
رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو جہنم واصل کردیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ 9 مئی کے ذمے دار ہیں ان کے ساتھ تو نہیں بیٹھیں گے۔
سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔
غزہ سے 7 فلسطینی طلبا کراچی پہنچ گئے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔
شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بچہ بازیاب کرواکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی وزیرِ منصو بہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء ہمیں اس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سورس بحال ہو جائے گی۔
ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ میں غیرملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔
راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے آگاہ کیا۔