• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیوز سے پتا چل جائے گا کہ کون آگ لگانے والے ہیں؟ شعیب شاہین

بانی پی ٹی آئی ٹھنڈے مزاج کے ساتھ سیاسی فیصلے کرتے ہیں، شعیب شاہین - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی ٹھنڈے مزاج کے ساتھ سیاسی فیصلے کرتے ہیں، شعیب شاہین - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ویڈیوز سے پتہ چل جائے گا کہ 9 مئی کو کون کور کمانڈر ہاؤس میں آگ لگانے والے ہیں؟

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ٹھنڈے مزاج کے ساتھ سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد نے کہا تھا کوئی کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائے۔ سوال یہ ہے کہ کون اندر گیا، کس نے آگ لگائی، کون آگ لگانے والوں میں شامل ہے؟

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ویڈیوز سے پتا چل جائے گا کہ کون آگ لگانے والے ہیں؟ بدنیتی ہوتی ہم سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی درخواست نہ دیتے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری جماعت کو جیل میں ڈال دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 22 تاریخ کا جلسے کا این او سی ملا ہے، جگہ ابھی طے نہیں ہوئی۔ دھرنا دینا ہے یا لانگ مارچ ہوگا؟ اسکا فیصلہ 22 تاریخ کے بعد ہوگا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ دہشت اور وہشت پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صوابی جلسہ میں دیکھ لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید